(Translated by https://www.hiragana.jp/)
انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر منتخب
 
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مارکسٹ معاشی نظریے کے حامی انورا کمارا کو سری لنکا کے عوام نے نیا صدر منتخب کرلیا۔

سری لنکا کے عوام نے 2022ء کے معاشی دیوالیے کے بعد صدارتی انتخابات میں ملکی معاملات کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔

55 سالہ انورا کمارا نے اپوزیشن رہنما ساجیت پریماداسا کو شکست دے دی اور اپنی کامیابی پر کہا کہ ترقی اور استحکام کے ہمارے خواب نئی شروعات سے پورے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا کے باشندوں کا یہ نیا اتحاد ہی نئی شروعات کی بنیاد ہے۔

واضح رہے کہ 2022ء کے معاشی دیوالیے کے بعد پہلے صدارتی انتخابات ہوئے جس میں کوئی امیدوار بھی 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا تھا۔

سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے انتخابی عمل کے پہلے ہی مرحلے میں باہر ہوگئے تھے، انہیں صرف 17 فیصد ووٹ ملے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید