(Translated by https://www.hiragana.jp/)
عدلیہ کے اندر تقسیم سے عوام بھی کافی مایوس ہونگے، تجزیہ کار
 
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ کے اندر تقسیم سے عوام بھی کافی مایوس ہونگے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے معاملے پر تحفظات ، چیف جسٹس نے جسٹس منصور کو جوابی خط لکھ دیا۔

چیف جسٹس کی جانب سے لکھے گئے جواب پر آپ کی رائے کیا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کار مظہرعباس،ارشاد بھٹی ، محمل سرفراز اور فخردرانی نے کہا ہے کہ عدلیہ کے اندر تقسیم سےعوام بھی کافی مایوس ہوں گے ،حکومت کو مبارک ہو سپریم کورٹ کی تقسیم مزید گہری ہوتی جارہی ہے،جسٹس منیب کاجو رول رہا ہے وہ سبوتاژ کرنا ہے،تنازع عدلیہ پر خود کش حملہ ہے۔ 

تجزیہ کارفخر درانی نے کہا کہ خط سے ایک بات واضح ہوگئی ہے کہ عدلیہ کے اندر تقسیم اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ عوام میں آنا شروع ہوگئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید