انعطاف
کسی لہر ( یا موج ) کا رفتار کی تبدیلی کی وجہ سے مڑ جانا انحراف (refraction) کہلاتا ہے۔ ایسا عموماً تب ہوتا ہے جب ایک موج ایک واسطہ (medium) سے دوسرے واسطہ میں داخل ہوتی ہے۔ چونکہ مختلف واسطوں میں موج کی رفتار مختلف ہوتی ہے اس لیے موج کے بڑھنے کی سمت تبدیل ہو جاتی ہے۔ اگرچہ یہ زیادہ تر روشنی کے انحراف (انحراف نور ) کی شکل میں دیکھا جا سکتا ہے مگر انحراف ہر طرح کی موجوں میں ہوتا ہے خواہ وہ روشنی کی ہوں یا آواز کی یا پانی کی۔ قوس قزح یا دھنک، سراب اور Fata Morgana کی وجہ انحراف نور ہی ہے۔
یہاں
شیشے میں روشنی کی رفتار روشنی کے تعدد (frequency) پر منحصر ہوتی ہے یعنی شیشے میں لال رنگ کی رفتار زیادہ ہوتی ہے اور نیلے نگ کی کم۔ اسی وجہ سے روشنی منشور میں سے گذر کر اپنے رنگوں میں بکھر جاتی ہے جسے انتشار نور dispersion کہتے ہیں۔
تاریخ
[ترمیم]اس مظاہرہ کے متعلق مباحثہ پہلی بار عرب ریاضی دان اور طیبیعیات دان ابن سہل نے 984ء اپنے مقالہ میں کیا۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Jeremy Norman's HistoryofInformation.com"۔ First Discovery of the Law of Refraction 984
مزید دیکھیے
[ترمیم]ویکی ذخائر پر انعطاف سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |