(Translated by https://www.hiragana.jp/)
یاسر نواز نے مسجد الحرام کے روح پرور مناظر کی ویڈیو شیئر کر دی
 
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر نواز نے مسجد الحرام کے روح پرور مناظر کی ویڈیو شیئر کر دی

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز نےحج کے بعد عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسجد الحرام کے روح پرور مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

یاسر نواز اور ان کی اہلیہ، اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے اس سال حج کی سعادت حاصل کی ہے۔

اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس میں اُنہیں حج کے بعد مسجد الحرام میں عید مناتےہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو عید کی مبارک باد بھی دی ہے۔

یاسر نواز کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور حج کی ادائیگی پر مبارک بادیں بھی دی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ یاسر نواز اور ندا یاسر نے حج کے دوران مقدس مقامات سے وی لاگز  بنا کر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیے تھے جنہیں ان کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔