(Translated by https://www.hiragana.jp/)
اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے میں وڈیرے کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے، تفتیشی افسر
 
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے میں وڈیرے کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے، تفتیشی افسر

سانگھڑ (این این آئی)سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے معاملے میں پولیس نے اس وڈیرے کو کلین چٹ دے دی، جس کی زمین پر مبینہ طور پر اونٹنی گھاس چرنے کے لئے چلی گئی تھی۔معاملے کے تفتیشی افسر نے وڈیرے کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا کہ جہاں اونٹنی کی ٹانگ کاٹی گئی وہ زمین وڈیرے کی نہیں کسی اور کی ملکیت ہے، اور واقعے میں وڈیرے سے متعلق شواہد نہیں ملے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شہداد پور نے اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں گرفتار 6 ملزمان کو مزید 2 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیشی افسر نے ملزمان سے دو کلہاڑیاں برآمد کرا کے 6 میں سے 2 ملزمان کا اعترافی بیان بھی حاصل کرلیا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل کھیت میں داخل ہونے والی اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔واقعے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو قانون حرکت میں آیا تھا۔ 

اہم خبریں سے مزید