(Translated by https://www.hiragana.jp/)
پشاور، بڈھ بیر میں 9 افراد کے قتل کا مقدمہ درج
 
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، بڈھ بیر میں 9 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں 9 افراد کے قتل کا مقدمہ 7 افراد کے خلاف تھانہ بڈھ بیر میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل سمیت 7 مختلف دفعات شامل ہیں۔

ایف آئِی آر کے متن کی تحریر ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمان نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔

جائیداد اور لین دین کے تنازع پر ملزمان نے بچوں اور خواتین کو قتل کیا۔

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید