(Translated by https://www.hiragana.jp/)
وہ آئینے کو بھی حیرت میں ڈال دیتا ہے
 
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاید ہی آئینے نے کسی عورت سے کہا ہو کہ، تم بد صورت ہو۔ دنیا کی ہر عورت حسین ہے اور حسین تربننا اس کا حق ہے۔ زمانۂ قدیم سے وہ اپنے اس حق سے واقف ہے، اسی لیے اپنے حُسن کو دو چند کرنے کے لیے وہ مختلف طریقے آزماتی رہتی ہے۔ زمین سے مٹی اٹھا کر بھی چہرے پر ملی اور اسے یقین کامل ہوگیا کہ اس سے بڑھ کر دنیا میں کوئی خوب صورت نہیں۔ 

دنیا کے بعض خطوں میں آج بھی ایسی عورتیں ہیں جو چہرے پر بھبھوت (راکھ) مل کر اپنی خوب صورتی میں اضافہ کرتی ہیں، دوسروں سے نمایاں اور کم عمر نظر آنے کے لیئے خوب بناؤ سنگھا ر کرتی ہیں ۔ اب توان کی خوب صورتی جانچنے کے لیئے ہر سال مس ورلڈ کے مقابلے ہوتے ہیں لیکن اب وہ صرف سولہ سنگھار نہیں بلکہ سوسو سنگھار کا سہارا لے رہی ہیں۔ 

حسین ہی نہیں کم عمر بھی نظر آنا چاہتی ہیں۔ کم و بیش ہر خاتون نے مختلف کاسمیٹکس کے ساتھ گھریلو ٹوٹکے بھی کیے اور قدرتی اشیا کا استعمال بھی کیا، بعضں نے پلاسٹک سرجری کرائی۔

جنوبی کوریا کو پلاسٹک سرجری کا عالمی دارالحکومت کہا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چہرے پر تبدیلیاں کروانے کی خواہش مند خواتین، جن میں سے بیش تر کا تعلق شوبز کی دنیا سے ہوتا ہے، وہ جنوبی کوریا جاتی ہیں۔ اس کا اندازہ اس سے بہ خوبی ہوسکتا ہے کہ چند سال قبل تین چینی خواتین چہرے کی پلاسٹک سرجری کروانے جنوبی کوریا گئیں، واپسی پر ایئرپورٹ پر امیگریشن عملے نے ان کی سفری دستاویزات دیکھیں تو انہیں سفر کرنے سے روک دیا، کیوں کہ پاسپورٹ پر لگی تصاویر ان کے موجودہ چہرے سے یک سرمختلف تھیں۔ تینوں خواتین فلم اسٹار تھیں۔ 

ایوارڈ کی ایک تقریب میں شرکت کرنے کے لیے انہوں نے پلاسٹک سرجری کرائی تھی، خیر بڑی تگ و دو اور سرجن سے رابطے کے بعد وہ واپس اپنے ملک تو چلی گئیں، لیکن اس کے بعد جنوبی کوریا حکومت نے سرجری کرانے والی خواتین کو پلاسٹک سرجری سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ کیا، جس پر پاسپورٹ نمبر، قیام کی مدت، فلائٹ نمبر، اسپتال اور سرجن کا نام درج ہوتا ہے، تاکہ خواتین کو واپسی کے سفر میں کسی قسم کی مشکلات لاحق نہ ہوں۔

گرچہ خواتین اب بھی پلاسٹک سرجری کراتی ہیں لیکن وقت کے ساتھ جہاں بہت کچھ تبدیل ہوا، وہیں ٹیکنالوجی نے بھی ،لیزر سرجری، کولاجن، چربی کے انجکشن اور بوٹوکس (Botox)متعارف کرایا ، جس سے بڑھتی عمر چھپ جاتی ہے ،ستّر اسّی سال کی خواتین تیس بتیس کی نظر آنےلگتی ہیں، ایسے میں ہر بوڑھی خاتون دوسروں کو دھوکہ دینا چاہے گی، لیکن ہر خاتون ایسا کر نہیں سکتی، کیوں کہ اس پر اخراجات بہت ہوتے ہیں، البتہ شوبز کی دنیا کے چمکتے دمکتے ستارے اپنے چہرے سے خود بھی چھیڑ چھاڑ کرتے رہتے اور کراتے بھی رہتے ہیں۔

کچھ سال قبل تک اداکارآئیں ایسی ’’کاسمیٹکس‘‘ استعمال کرتی تھیں جو انہیں وقتی طور پر حسین اور جوان بنا دیتی تھیں، لیکن جب پلاسٹک سرجری عام ہوئی تو بیش تر فن کاروں نے اس سے بھر پور فائدہ اٹھایا۔لیکن اب وہ بوٹیکس ،لیزر سرجری کو اہمیت دیتی ہیں۔

فلمی ستارے ہالی ووڈ کے ہوں یا بالی ووڈکے، لوگوں خصوصاً خواتین کے لیے رول ماڈل کا درجہ رکھتے ہیں۔ ان کے ملبوسات سے جہاں فیشن کے رنگ و انداز کا پتا چلتا ہے، وہیں ان کے میک اپ، ہیئر اسٹائل سے معلوم ہوتا ہے کہ آج کل کیسا میک اپ عام ہے اور بالوں کو کیسے رنگا اور اسٹائل دیا جارہا ہے۔ لیکن اب ایک بات اور نوٹ کی جارہی ہے کہ بڑھتی عمر کے باوجود کیسےکم عمر نظر آرہی ہیں۔ 

یہ کمال ہے جدید ٹیکنالوجی کا ،جن فلم اسٹارز نے اس کا استعمال کیا، انہوں نے بظاہر بڑھاپے کو شکت دے دی۔ بالی ووڈ، ہالی ووڈ ہی نہیں لولی ووڈ کی بھی بہت سی اداکاراؤں نے خود کو جازب نظر ،پر کشش بنانے کے لئے میڈیکل سائنس سے مدد لی اور کاسمیٹک سرجری ایسے کرائی جیسے میک اپ کراتی تھیں، نہ صرف خواتین اسٹارز بلکہ مرد اسٹارز نے بھی اپنے آپ کو فٹ رکھنے اور کم عمر نظر آنے کے لیئے سرجری بھی کرائی اور بوٹوکس بھی۔ سلمان خان ہوں یا شاہ رخ خان ،انیل کپور ہوں یا عامر خان،سب نے کم عمر ،پر کشش نظر آنے کے لیئے بہت کچھ کیا، مگر کہا یہی کہ یوگا کا کمال ہے۔

اس ہفتے بالی وڈ کی ان چند فن کاراؤں کے بارے میں مختصراً ملاحظہ کریں،جن میں بیشتر 30 سال سے زائد عمر کی ہیں کچھ 50 کا ہند سابھی عبور کر چکی ہیں ۔انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اپنی بڑھتی عمر بھی چھپائی اور رنگت بھی نکھاری، نہ صرف یہ بلکہ کسی نے ناک، ہونٹ اور کمر پتلی کرانے کے ساتھ جسم کے فربہ حصوں سے چربی کم کرائی ،اس کے لیئے کولوجن، بوٹوکس اور چربی کے انجیکشن لگوائے ،جس سے جھریاں بھی ختم ہوئیں، جلد بھی ٹائیٹ ہوگئی، یوں ستر سال کا بوڑھا چہرہ جوان نظر آنے لگا۔ چوپڑا سے شلپا سیٹی تک کترینہ سے ایشوریا رائے تک حسین سے حسین تر بننے اور کم عمر نظر آنے کی تگ و دو میں شامل ہیں۔

ایشوریا رائے

بعد ------------------------------- پہلے
بعد ------------------------------- پہلے

مس انڈیا اور مس ورلڈ کا ٹائیٹل حاصل کرنے والی ماڈل و اداکارہ ،ایشوریا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ، وہ مجسم خوب صورتی ہیں۔ اپنے کام یاب ترین فنی سفر میں ان کا شمار ہندوستان کی مشہور ترین سیلیبرٹز میں سرفہرست ہے۔ لیکن ان کی خوب صورتی میں میک اپ اور سرجری کا بھی کمال ہے، گرچہ وہ اس سے انکاری ہیں کہ انہوں نے سرجری کرائی ہے لیکن سچ یہی ہے کہ ،ایشوریا نے اپنی ناک، جبڑے اور دہانے کی سرجری کرائی ہے۔ 

ابتدا میں سال میں ایک دفعہ کراتی تھیں، لیکن اب ہر چھ ماہ بعد کبھی ناک کی اور کبھی دہانے کی کراتی ہیں۔ یہ چہرے کے وہ اہم جز ہیں جہاں جھریاں نمایاں ہوتی ہیں، لائف لائن بھی پڑتی ہیں، جو سرجری سے ختم ہوجاتی ہیں۔ ایشوریا کی پہلی بلاک بسٹر فلم ’’ہم دل دے چکے صنم‘‘ اور اس کے چند سال بعد ہی کی فلمیں دیکھیں تو صاف پتا چل جاتا ہے کہ ان کے حسن میں اضا فہ ناک اور دہانے کی سرجری کا کمال ہے، جس نے ان کی جھریاں، لائف لائن کا صفایا کر دیا۔

پریانکا چوپڑا

طویل عرصے سے سلور اسکرین سے غائب گلوبل آئیکون سابق مس ورلڈ، پریانکا چوپڑا، دو فلموں کے ساتھ سنیما گھروں کی زینت بننے والی ہیں لیکن بالی ووڈ نہیں بلکہ ہالی ووڈ فلموں میں جلوہ گر ہوں گی۔ پریانکا کی شہرت پوری دنیا میں ہے۔ فلم ’’باجی، راؤ مستانی اور سات خون معاف‘‘ میں بہترین اداکاری پر نیشنل ایوارڈ نے انہیں شہرت دی، پھر امریکی ٹی وی شو ’’کوانیٹکو‘‘ سے عالمی سطح پر مشہور ہوئیں۔ 

بعد ------------------------------- پہلے
بعد ------------------------------- پہلے

امریکا کے اہم شہروں میں بل بورڈز پر پریانکا کی تصاویر ان کی مشہوری کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ گزشتہ دس برس میں انہیں چار مرتبہ ایشیا کی پرکشش ترین خاتون کا ایوارڈ ملا، 2017 میں دنیا کی دوسری خوب صورت خاتون کا تاج پہنایا گیا لیکن یہ بچپن سے پرکشش نہیں تھیں، کم عمر، خوب صورت نظر آنے کے لیے پریانکا نے پہلے اپنی ناک کی سرجری کرائی ،بعد ازاں پتلے ہونٹوں کو موٹا اور رنگ گورا کرنے کے لیے اسکن لائٹنگ ٹریٹ مینٹ کرایا۔

پریانکا کا قدرتی رنگ گہرا سانولا تھا، جو اب گورا تو نہیں البتہ پہلے سے بہت صاف ہوگیا۔ چہرے پر شادابی آگئی۔ لیکن اتنا سب کچھ کرانے کے بعد بھی وہ نہ صرف اپنی جلد کی حفاظت پہلے سے زیادہ کرتی ہیں، بلکہ باقاعدگی سے ہر سال، چھ ماہ بعد پلاسٹک سرجری کراتی ہیں، جس سے ان کے چہرے کی ساخت اور قدرتی رنگ روپ میں نکھار آتا ہے۔ 

پریانیکا کی مس انڈیا فیزکی تصاویر پہلی ہی نظر میں دیکھ کر ان کے چہرے میں ہونے والی تبدیلیوں کا اندازہ ہو جاتا ہےاور اتنی زیادہ پلاسٹک سرجری کرائی ہیں کہ،بالی وڈ میں انہیں، پلاسٹک چوپڑا کہا جاتا ہے۔

کترینہ کیف

فلمی دنیا میں کیٹ کے نام سے جانے والی اداکارہ، کترینہ کیف کا شمار ہندوستان کی خوب صورت ترین خواتین میں ہوتا ہے۔ ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی کترینہ نے فنی زندگی کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔ 2003ء میں فلمی دنیا میں وارد ہوئیں اور انڈیا کی فلم ’’بوم‘‘ میں کام کیا، اس کے بعد پے درپے فلمیں سائن کیں۔ ان کی مشہور فلموں میں ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘، ’’تیس مار خاں‘‘ اور ’’نمستے لندن‘‘شامل ہیں۔

بعد ------------------------------- پہلے
بعد ------------------------------- پہلے

کترینہ کی فلم انڈسٹری میں کامیابی میں جہاں ان کی اداکاری کو سراہا گیا وہیں ان کے حسن کے بھی چرچے ہوئے لیکن کترینہ خوب صورتی کا سرٹیفکیٹ ملنے کے باوجود مطمئن نہیں تھیں، اسی لیے انہوں نے پلاسٹک سرجری سے ناک ستواں کرانے کے ساتھ پتلے ہونٹوں کو موٹا کرایا تاکہ وہ بھرے بھرے اور دل کش نظر آئیں، ساتھ بوٹوکس کرایا، اس کا اندازہ ان کی ماضی اور حال کی تصویریں دیکھ کر بہ خوبی ہوتا ہے۔

شلپا شیٹھی

شلپا سیٹھی، فلموں میں اتنی مشہور نہیں ہوئیں جتنی پرکشش سراپے نے انہیں شہرت دی۔ وہ اپنی اصل عمر سے بہت کم نظر آتی ہیں ۔ خوب صورت، شیشے جیسی شفاف جلد دیکھ کر ان کے ساتھی بھی حیران ہو تے ہیں، گرچہ وہ اپنے پرکشش سراپے کا کریڈٹ یوگا کو دیتی ہیں لیکن انہوں نے چہرے کی پلاسٹک سرجری کے ساتھ باڈی سرجری بھی کرائی اور سال میں ایک دو مرتبہ کراتی ہیں۔

بعد ------------------------------- پہلے
بعد ------------------------------- پہلے

سرجری سے ناک کو بھی ستواں کرایا ہے، نہ صرف یہ بلکہ جلد کا گہرا سانولا رنگ ہلکا کرنے کے لئے کاسمیٹک سرجری کا سہارا لیا۔ انڈیا ٹو ڈے کو دیئے گئے انٹرویو میں شلپا نے یہ اعتراف کیا کہ،اپنے سراپے کو پرکشش بنانے کے لئے باڈی سرجری کرائی ہے ،اس میں کوئی برائی نہیں ہے، گلیمر کی دنیا میں رہنے کے لیے یہ سب کچھ کرنا پڑتا ہے، چہرے کے خدوخال متوازن کرنے کے لیئے دو مرتبہ ناک کی سرجری بھی کرائی۔ شلپا نے مشہور فلم ’’بازی گر‘‘ میں سپورٹنگ رول کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں جانور، میں کھلاڑی تو اناڑی، دھڑکن شامل ہیں۔

ادیتی راؤ

اداکارہ ،رقاصہ اور گلوکارہ، ادیتی رائو، نے 2004 میں پہلی فلم ’’سرینگا رام‘‘ میں دیوداسی کا کردار کیا،2011 میں ’یہ سالی زندگی‘ 2013 میں مہیش بھٹ کی فلم ’مرڈر‘میں روشنی کا کردار اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’’ ہیرا منڈی ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا۔ ادیتی گلیمر کی دنیا کی خوب صورت ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ 

بعد ------------------------------- پہلے
بعد ------------------------------- پہلے

چمکیلی جلد سے لے کر چمک دار بالوں تک ان کی خوب صورتی بے مثال ہے۔ لیکن یہ چمک قدرتی نہیں ہے۔ اس نے شیشے جیسی جلد حاصل کرنے کے لیے بوٹوکس اور رنگت نکھارنے کے لیے کاسمیٹک پروڈیوسروں سے مدد لی، ان کے مشوروں سے ناک کی سرجری بھی کرائی اور یوں اپنا سراپا بدل لیا۔ ’’ہیرا منڈی‘‘ میں ان کے رنگ روپ، چہرے کے خدوخال دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بوٹوکس کے ساتھ کاسمیٹک سرجری بھی کئی بارکرائی ہے۔

کنگنا رناوت

بعد ------------------------------- پہلے
بعد ------------------------------- پہلے

بھارتی لوک سبھا انتخابات میں کامیاب ہونے والی اداکارہ ، کنگنا رناوت، بالی ووڈ کی خوب صورت ، مالدار ترین اور ورسٹائل اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں ،فیشن، کوئین ،کرش ،چندر موکھی اور گیسٹر شامل ہیں۔

خوب صورت چہرے کے خدوخال کی مالک کنگنا رناوت، نے بھی کاسمیٹک سرجری کا سہارا لیا۔ ہونٹوں، ناک کی سرجری کے ساتھ جسم کے مختلف حصوں سے چربی کم کرائی، ٹھوڑی سے گوشت کم کرنے کے لیے انجکشن لگواگر اپنا سراپا بدل لیا۔

پریتی زنٹا

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی، پریتی زنٹا، نے بالی ووڈ کی ہندی فلموں سے اپنی پہچان کرائی۔ پریتی کی مشہور فلمیں’’دل سے، سولجر، چوری چوری چپکے چپکے، ارمان سلام نمستے، کبھی الوداع نہ کہنا ‘‘ہیں۔ 

بعد ------------------------------- پہلے
بعد ------------------------------- پہلے

یہ انٹرٹنمنٹ انڈسٹری میں ’’ڈمپل گرل‘‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ جوان نظر آنے کے لیے پریتی نے ہونٹ فلرز، بوٹوکس اور فیس لفٹنگ کرائی، جس سے ان کے چہرے کے فیچرز خوب صورت تو ہوئے لیکن وہ خود بھی جوان نظر آنے لگیں۔ 

گردن سے جھریوں کا خاتمہ اور چہرے سے لائف لائن بھی مٹ گئیں ۔گرچہ پریتی طویل عرصے سے اسکرین سے غائب ہیں، لیکن اب عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم لاہور 1947ء میں نظر آنے والی ہیں۔ پریتی اس فلم کو اپنے کیریئر کی سب سے مشکل فلم قرار دے رہی ہیں۔

بپاشا باسو

بعد ------------------------------- پہلے
بعد ------------------------------- پہلے

اداکارہ اور ماڈل ،بپاشاباسو بنیادی طور پر ہندی فلموں، سنسنی خیزاور ڈراونی فلموں میں کام کے حوالے سے پہچانی جاتی ہیں 2001 میں سنسنی خیز فلم ’’اجنبی‘‘ سے اداکاری کا آغاز کیا۔ متعدد اعزاز اپنے نام کیے۔ 

بپاشا، لاجواب اداکاری کے ساتھ اپنی خوب صورتی، نین نقش کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔ لیکن انہوں نے بھی کاسمیٹک سرجریوں کا سہارا لیا۔ بوٹوکس کے علاوہ ’’اوٹو اور رائنوپلاسٹی‘‘ کرائی، نیز جسم کی مختلف ہڈیاں، جن میں ٹیڑھا پن تھا، انہیں بھی سرجری سے صحیح کرایا۔

وانی کپور

بعد ------------------------------- پہلے
بعد ------------------------------- پہلے

وانی کپور، بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔اپنی پہلی فلم سدھو دیسی کے بعد ہی ان کی شکل یک سر ایسی بدلی کہ دوسری فلم میں پہچانی نہیں گئیں۔ جب صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے چہرے کی سرجری کرائی ہے تو انہوں نے اس کا اعتراف نہیں کیا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وانی کپور نے ایک دو نہیں کئی کاسمیٹک سرجریاں کروائی ہیں، جن میں بوٹوکس اور ٹھوڑی کی سرجری شامل ہیں نیز انہوں نے اپنے دانتوں کا ٹرانسپلانٹ بھی کرایا ہے، جس سے چہرے کا لُک ہی بدل گیا۔

مونی رائے

مونی رائے کا شمار انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی مشہور اداکارائوں میں ہوتا ہے۔ مونی نے پہلا قدم ٹیلی ویژن کی دنیا میں رکھا تو اسے ’’ناگن‘‘ کا خطاب ملا۔

بعد ------------------------------- پہلے
بعد ------------------------------- پہلے

اس کے بعد فلمی دنیا میں نام کمایا۔ جب وہ شوبز کی دنیا میں داخل ہوئی تو عام فیگر کی مالک تھی۔ رنگت بھی گہری سانولی تھی، نقش بھی جاذب نظر نہیں تھے، لیکن بدصورت بھی نہیں کہا جاسکتا تھا، مگر گزشتہ چند برسوں میں مونی رائے کا سراپا حیرت انگیز طور پر بدل گیا۔ 

یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ مکمل طور پر ایسی بدلی کہ اب اس کا شمار خوب صورت چہروں میں ہوتا ہے۔ اس کا اندازہ مونی کی ماضی اور آج کی تصویریں دیکھ کر بہ خوبی ہوتا ہے۔ مونی نے چہرے کی پلاسٹک سرجری، بوٹوکس اور ہونٹ فلرز کے ساتھ اپنی رنگت کی بھی ڈیپ سرجری کرائی، اسے دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ کبھی وہ کالی رنگت کی مالک تھی۔

شروتی حسن

’’شروتی حسن‘‘ کو جنوبی ہند کی خوب صورتی کہا جاتا ہے۔ وہ ہمیشہ سے خوب صورت نہیں تھی لیکن ہر گزرتے لمحے اس نے اپنے اوپر توجہ دی۔

بعد ------------------------------- پہلے
بعد ------------------------------- پہلے

کاسمیٹک سرجری کے کمالات سے شروتی نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ ناک اور ہونٹوں کی بار بار سرجری کرائی، یہ سلسلہ رُکا نہیں۔ ’’دی ٹائمز‘‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اس نے کہا کہ، میری عام سی ناک تھی۔ جب میں بڑی ہوئی تو ناک میں ٹیڑھا پن آگیا، جو خود مجھے دیکھنے میں اچھا نہیں لگ رہا تھا۔ سو میں نے سرجری سے ناک کو خوب صورت کرایا۔ 

مجھے اپنے پتلے ہونٹ بھی پسند نہیں تھے، جو میں نے سرجری سے موٹے کرائے۔ اپنے چہرے پر تجربہ کرنے میں کئی سال لگے لیکن جلد ہی چہرے کی ہرچیز پرفیکٹ ہوگئی۔ یہ سب کمال کاسمیٹک سرجری کا ہے۔ میں نے کبھی یہ بات نہیں چھپائی۔ اب میں مطمئن ہوگئی ہوں، لیکن جب جب ضرورت محسوس کرتی ہوں کچھ نہ کچھ کراتی رہتی ہوں، تاکہ فٹ بھی رہوں اور جوان بھی۔

جھانوی کپور

آنجہانی اداکار سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی ’’جھانوی کپور‘‘ اپنی اداکاری سے مداحوں کو مسحور کر رہی ہیں۔ 

بعد ------------------------------- پہلے
بعد ------------------------------- پہلے

گرچہ وہ خوب صورت خدوخال کی مالک ہیں لیکن پرفیکٹ نظر آنے کے لیے کئی کاسمیٹک سرجریاں کروا چکی ہیں۔ 

ان کی نو عمری کی تصاویر میں ہونٹ پتلے اور ناک گول ہے لیکن اب دیکھیں تو ہونٹ بھرے بھرے، ناک لمبی اور جبڑا پتلا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس نے اپنے چہرے کی مکمل سرجری کرائی ہے۔ جھٹلایا اس لیے نہیں جاسکتا کہ تصویریں بولتی ہیں۔

شیشمیتا سین

بعد ------------------------------- پہلے
بعد ------------------------------- پہلے

مس یونیورس، شیشمیتا سن کا شمار بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ 18 سال کی عمر میں ’’ مس یونیورس‘‘کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون ہیں۔ ہندی فلموں کے علاوہ پنچابی اور اردو فلموں میں بھی اپنے جوہر دکھائے۔ 

شمیتا کی مشہور فلموں میں’’قسم، آنکھیں اور میں ہوں نا‘‘ شامل ہیں۔ خوب صورت خدوخال کی مالک شیشمیتا نے بھی کئی مرتبہ کاسمیٹک سرجری کرائی، یہ سلسلہ جاری ہے۔ ہونٹوں، ناک کی سرجری کے ساتھ گالوں کی پیوند کاری کراکے چہرے کو نیا لُک دیا۔

کوئنا مترا

بعد ------------------------------- پہلے
بعد ------------------------------- پہلے

کوئنا مترا، اداکاری کی دنیا میں اپنا کیریئر بنانے کے ساتھ چہرے کی سرجری کرانے کے حوالے سے بھی کافی مشہور ہیں، انہوں نے ایک دو نہیں بے درپے کئی سرجریاں کرائیں، جن میں ناک، ہونٹوں کے علاوہ ٹھوڑی کی ہڈی اور مکمل چہرے کی پلاسٹک سرجری شامل ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کویتا نے بتایا کہ، سرجری کے بعد میری ہڈیاں سوج گئیں تھیں، ڈاکٹروں نے کہا صرف دوائیں اور دعائوں سے ہی ان میں بہتری آسکتی ہے، ورنہ ہڈیوں کی سوجن سے نہ صرف جسم بلکہ چہرہ بھی فربہ ہوسکتا ہے۔ 

جب میرا انٹرویو مداحوں اور دوستوں نے پڑھا تو انہیں دکھ ہوا لیکن چند دوستوں نے مجھ سے دوستی اس لیے ختم کردی کہ میں نے اپنی سرجری کے بارے میں کیوں بتایا۔ میرے نزدیک اس میں چھپانے والی کوئی بات بھی نہیں تھی۔ میں جھوٹ نہیں بولتی، اس لیے جو مجھ پر بیتی اس لیے بتا دی کہ دوسری خواتین ہڈیوں کی سرجری کراتے وقت سوچیں۔

بالی وڈ کی یہ چند فن کارائیں ہیں، ان کے علاوہ بھی متعدد نے کم عمر، حسین نظر آنے کے لیئے اپنا سراپا ہی بدل لیا آنجہانی سری دیوی سے لے کر کاجول تک، ماڈل و اداکارہ، نرگس فخری سے انوشکا شرما تک سب نے ہی اپنے چہرے کو پرکشش، کم عمر لک دینے کے لیئے بہت کچھ کرایا، مگر قبول نہیں کیا لیکن آئینہ تو بولتا ہے۔

فن و فنکار سے مزید
انٹرٹینمنٹ سے مزید