(Translated by https://www.hiragana.jp/)
’مرحوم اہلیہ سے آخری دنوں میں سچا پیار ہو گیا تھا‘: عرفان موتی والا اپنی بیوی کے آخری دنوں کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے
 
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مرحوم اہلیہ سے آخری دنوں میں سچا پیار ہو گیا تھا‘: عرفان موتی والا اپنی بیوی کے آخری دنوں کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے


پاکستانی باصلاحیت فنکار عرفان موتی والا لائیو شو کے دوران اپنی اہلیہ کے آخری دنوں کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

اداکار عرفان موتی والا نے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں دیگر اداکاراؤں کے ساتھ  بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران اُنہوں نے اپنی مرحوم اہلیہ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ میری اہلیہ کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 9 سال 2 ماہ 1 دن ہو گیا ہے، جب اہلیہ کا انتقال ہوا تو میرا ایک بیٹا اور بیٹی تھی، اہلیہ کی موت اچانک نہیں ہوئی تھی، اُن میں کینسر کی تشخیص سامنے آئی تھی، میں نے اہلیہ سے اس بات کو چھپایا تھا۔

اس پر شو کی میزبان مدیحہ نقوی نے سوال کیا کہ آپ نے اپنی اہلیہ کی بہت خدمت بھی کی؟

عرفان موتی والا کا مزید کہنا تھا کہ ایسا ہی ہے، کینسر کی تشخیص سے قبل ہی مجھے اپنی اہلیہ سے سچی محبت ہو گئی تھی،۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہلیہ کے انتقال سے 7 ماہ قبل معلوم ہو گیا تھا کہ میری اہلیہ کو کینسر ہے، میں نے اہلیہ کی 7 ماہ خدمت کی، اس دوران اللہ نے مجھے اہلیہ کی خدمت اور اس سے عشق کرنے کا موقع دیا۔

فلم ’نابالغ افراد‘ کے اداکار نے مزید کہا کہ بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ کے پاس بس 1 ہفتہ ہے، مگر میں نے کہا کہ نہیں ہم اس بیماری سے لڑیں گے، میں نے اہلیہ کے ساتھ آخری روز بڑے کوشگوار گزارے۔

52 سالہ عرفان موتی والا کا بتانا تھا کہ مجھ پر دباؤ تھا کہ شادی کرو مگر میں کسی دوسری لڑکی کی زندگی برباد نہیں کرنا چاہتا تھا، میری بیٹی سے میرا رشتہ بہت مضبوط ہے، اب تو بیٹی کی شادی ہو گئی ہے اور بیٹی بیرونِ ملک ہوتی  ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے اور بیٹی کو بہت پیار سے پالا ہے، ہمارا رشتہ بہت مضبوط ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید