(Translated by https://www.hiragana.jp/)
نیپال میں دانتوں کی تکلیف دور کرنے والا درخت کا تنا!!
 
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال میں دانتوں کی تکلیف دور کرنے والا درخت کا تنا!!

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ایک عجیب و غریب ہندو دیوی ویشا کا چڑھاوا ہے جہاں دانتوں کی تکلیف میں مبتلا لوگ آکر اس سے چھٹکارے کے لیے ایک پرانے درخت کے تنے پر کرنسی سکے کو کیل کی مدد سے ٹھوک دیتے ہیں۔

یہ جگہ تھامل اور کھٹمنڈو دربار اسکوائر کے وسط میں ایک تنگ اسٹریٹ پر واقع ہے اور بلاشبہ دانتوں کی تکلیف سے نجات دلانے کے حوالے سے کھٹمنڈو میں یہ جگہ سیاحوں کےلیے ایک بہت ہی غیر  معمولی کشش رکھتی ہے۔ 

ویشا دیوی کی عبادت گاہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک افسانوی درخت سے کٹا ہوا ہے جسے بنگیمودھا کے نام سے جانا جاتا ہے۔

 لیکن اسے درخت سے کٹا ہوا تنا کہنا تقریباً ناممکن ہے کیونکہ یہ مکمل طور پر نیپالی کرنسی کے سکوں سے ڈھکا ہوا ہے جنھیں اس پر رکھ کر ٹھوکا گیا ہے۔

گو کہ یہ بھی جاننا مشکل ہوگا کہ یہ منفرد دیوی پوجا شرائن حقیقتاً کتنا پرانا ہے، لیکن کچھ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ لیچھاوی سلطنت کے عہد کا ہے جو کہ وادی کھٹمنڈو میں لگ بھگ 400 سے 750 سن عیسوی میں ہوا کرتا تھا۔ 

حالانکہ اس وقت نیپال میں جدید دندان سازی اور علاج عام ہے لیکن پھر بھی لوگ اس دانتوں کی تکلیف سے نجات دلانے والے درخت کے تنے پر اس امید کے ساتھ سکے ٹھوکنے کے لیے آتے ہیں کہ ان کی تکلیف دور ہوگی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید