(Translated by https://www.hiragana.jp/)
117 سالہ ماریا برانیاس کے انتقال کے بعد اب معمر ترین شخصیت کون؟
 
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

117 سالہ ماریا برانیاس کے انتقال کے بعد اب معمر ترین شخصیت کون؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ہسپانوی خاتون ماریا برانیاس کے 117 سال کی عمر میں انتقال کے بعد اب دنیا کی معمر ترین شخصیت ہونے کا اعزاز  جاپانی خاتون ٹومیکو ایٹوکا کو ملے گا۔

امریکا میں قائم جیرونٹولوجی ریسرچ گروپ کے مطابق 116 سالہ ٹومیکو ایٹوکا 23 مئی 1908ء کو پیدا ہوئی تھیں اور ابھی جاپان کے شہر آشیہ میں رہتی ہیں۔

امریکی ریسرچ گروپ نے بتایا ہے کہ یہ جاپانی خاتون اس سال پیدا ہوئی تھیں جس سال  پہلی بار ایفل ٹاور سے طویل فاصلے پر ایک ریڈیو پیغام بھیجا گیا تھا اور رائٹ برادرز نے یورپ اور امریکا کے درمیان پہلا فلائٹ آپریشن شروع کیا تھا۔

امریکی ریسرچ گروپ کے مطابق ٹومیکو ایٹوکا جو 3 بچوں کی ماں بھی ہیں 70ء کی دہائی میں کوہ پیمائی کرتی تھیں اور اُنہوں نے اپنے گائیڈ کو دو بار جاپان کے 3067 میٹر اونچے ماؤنٹ اونٹیک پر ہائیکنگ بوٹ کے بجائے جوتے پہن کر چڑھ کر حیران کر دیا تھا۔

امریکی ریسرچ گروپ نے بتایا ہے کہ 100 سال کی عمر میں یہ جاپانی خاتون آشیہ نامی جاپانی مقبرے کی پتھر سے بنی سیڑھیوں پر چھڑی کا استعمال کیے بغیر چڑھ گئی تھیں۔

امریکی ریسرچ گروپ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ماریا برانیاس کے انتقال کے بعد اب گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ذریعے ٹومیکو ایٹوکا کو دنیا کی معمر ترین شخصیت قرار دیا جائے گا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید