(Translated by https://www.hiragana.jp/)
مغربی کنارہ، 2 دہائیوں میں اسرائیلی بڑا فوجی آپریشن، 12 فلسطینی شہید
 
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی کنارہ، 2 دہائیوں میں اسرائیلی بڑا فوجی آپریشن، 12 فلسطینی شہید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 2 دہائیوں میں بڑا آپریشن کر دیا۔

فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کے آپریشن میں جنین، تلکرم اور طوباس میں 12 فلسطینی شہید اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے میں کارروائی کے دوران بچوں سمیت 20 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری سے ایک فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن عفر کاسف بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے۔

بائیں بازو کے اسرائیلی رکن پارلیمان نے اسرائیلی فوجی آپریشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بند کرو، قبضہ ختم کرو!

عفر کاسف کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے پر حملے کا اسرائیلی سلامتی سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کو اپنے وطن سے بے دخل کرنے کے درپے ہے۔

اسرائیلی رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے پر حملہ فلسطین کے مزید علاقوں پر قبضہ کرنے کے لیے ہے۔

ادھر غزہ جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کا ایک اور دور قطر میں جاری ہے۔

اس سے پہلے قاہرہ میں ہونے والا مذاکرات کا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید