وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں صوبائی کابینہ اراکین، چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل چیف سیکریٹریز و دیگر نے شرکت کی۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس کے سامنے 54 نکاتی ایجنڈا رکھا گیا۔
اجلاس میں پولیس کے لیے ضلع ٹانک اور لکی مروت کے لیے 791 نئی اسامیوں کی منظوری دی گئی۔
دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی خیبر پختون خوا میں بھی پراسیکیوٹر کی 16 اسامیوں کی منظور دی گئی۔
وزِیر اعلیٰ کے پی کے نے اجلاس کے دوران پولیس کے لیے 10 مزید بکتر بند خریدنے کی بھی منظوری دی۔