کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے ہلکی اور تیز بارش جاری رہی، مسلسل بارش کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید اور سرجانی میں ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 35 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، سرجانی میں 30، قائد آباد میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
جناح ٹرمینل میں 15.8، کورنگی میں 15.7،میٹ کمپلیکس میں 15 ملی میٹر اولڈ ایئرپورٹ 14.9، پی اے ایف فیصل بیس پر 13، کیماڑی میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
گلشن معمار میں 9.3 ،ڈی ایچ اے فیز ٹو اور نارتھ کراچی میں 7.5، ناظم آباد 7.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔