(Translated by https://www.hiragana.jp/)
چینی شہری طلاق لینے کیلئے عدالت آئی بیوی کو اٹھا کر لے بھاگا
 
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی شہری طلاق لینے کیلئے عدالت آئی بیوی کو اٹھا کر لے بھاگا

-- فائل فوٹو بشکریہ چینی میڈیا
-- فائل فوٹو بشکریہ چینی میڈیا

چین میں شوہر نے عدالت میں بیوی کو طلاق دینے سے انکار کر دیا اور اسے اٹھا کر کمرۂ عدالت سے بھاگ گیا۔

چینی میڈیا کے مطابق عدالت میں ڈرامائی منظر اُس وقت دیکھنے میں آیا جب لی نامی شخص نے اپنی بیوی شین کو کمرۂ عدالت میں اٹھایا اور وہاں سے بھاگ گیا، اس دوران خاتون چیختی رہی۔

مقامی میڈیا کے مطابق خاتون نے شوہر پر نشے کی حالت میں گھریلو تشدد کرنے کا الزام عائد کر کے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

صوبہ سیچوان میں میں رہنے والے ان جوڑے کی شادی کو 20 سال ہو چکے ہیں اور اس کے 2  بیٹے اور 1 بیٹی ہے۔

ابتدائی طور پر عدالت نے اہلیہ کی درخواست پر طلاق کے حوالے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ اتنے وقت سے ساتھ رہنے کی وجہ سے ان دونوں کے درمیان گہرے جذباتی تعلقات ہیں جس کی وجہ سے میاں بیوی میں صلح ممکن ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق خاتون نے اس حوالے سے دوبارہ اپیل کی تھی جس پر شوہر بیوی کو کمرۂ عدالت سے اپنی پیٹھ پر اٹھا کر بھاگ گیا جس کے بعد عدالتی بیلف نے لی کی سرزنش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بعد ازاں 12 ستمبر کو لی نے عدالت میں کی گئی اپنی حرکت کا اعتراف کرتے ہوئے تحریری طور پر معافی مانگی اور دوبارہ ایسا نہ کرنے کا یقین دلایا۔

چینی میڈیا کے مطابق بعد ازاں حیرت انگیز طور پر جوڑے نے باہمی طور پر اپنی طلاق کی درخواست پر کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور بیوی نے اپنے شوہر کو ایک اور موقع دینے کا بھی فیصلہ کیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید