(Translated by https://www.hiragana.jp/)
افسران کی حکم عدولی ، سب انسپکٹر حوالدار سمیت مزید 5اہلکار برطرف
 
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسران کی حکم عدولی ، سب انسپکٹر حوالدار سمیت مزید 5اہلکار برطرف

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) افسران کی حکم عدولی کی پاداش میں راولپنڈی صدر ڈویژن کے ایک سب انسپکٹر، ایک حوالدار سمیت مزید پانچ اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ۔ برطرف ہونےوالوں میں سب انسپکٹر شوکت حیات خان، ہیڈ کانسٹیبل فیضان ظہیر ، کانسٹیبل مہران الیاس ، کانسٹیبل محمد حمزہ اور کانسٹیبل طیب حسین شامل ہیں ۔ سپریٹنڈنٹ صد ر ڈویژن کے دستخطوں سے برطرفی کا حکم جاری کر دیا گیا ۔ اس زون کے چھ اہلکاروں کو چار نومبر کو بھی برطرف کیا گیا تھا ۔
اسلام آباد سے مزید