ویکیپیڈیا:ویکی بان
اس صفحہ میں اردو ویکیپیڈیا کی حکمت عملی بیان کی گئی ہے، جسے ویکی نویسوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے نیز یہ تمام صارفین کے لیے واجب الاتباع معیار بھی ہے۔ آپ اس صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ آپ کی کوئی ترمیم کسی اتفاق رائے کے خلاف نہ ہو۔ |
یہ صفحہ ایک نظر میں: ویکی بان ان صارفین کو کہا جاتا ہے جو متعدد انتظامی امور میں منتظمین کا تعاون کرتے ہیں۔ |
ویکی بان ان اراکین کو کہتے ہیں جنہیں وقتی طور پر منتظمین کا معاون بنایا جاتا ہے۔ چونکہ ویکی بانی ایک حساس اختیار ہے اس لیے اسے حاصل کرنے سے قبل دلچسپی رکھنے والے صارف کو درخواست دینی ہوتی ہے جہاں رائے شماری میں کامیابی کے بعد صارف کو یہ اختیار عطا کیا جاتا ہے۔ ليکن یہ اختیار دائمی طور پر نہیں دیا جاتا، بلکہ اس کے تفویض کی انتہائی مدت ایک برس ہے۔ ایک برس مکمل ہونے کے بعد صارف کو دوبارہ درخواست دینی ہوتی ہے، اس وقت صارف کے گزشتہ تعاون کو دیکھ کر اگلے ایک برس کے لیے ویکی بانی کا اختیار دیا جاتا ہے۔ اگر ویکی بان ایک ماہ تک انتظامی امور سے کنارہ کش رہے تو اسے معزول کر دیا جاتا ہے۔حال میں اردو ویکیپیڈیا پر 3 ویکی بان ہیں۔
اختیارات
- آبشاری حفاظت کے حامل صفحات میں ترمیم اور درجات حفاظت میں تبدیلی
- مکمل محفوظ شدہ صفحات میں ترمیم
- صارفین کی ترمیم کاری پر پابندی کا نفاذ
- حذف صفحات
- صفحات کے تاریخچے کا انضمام
- صفحات کے مخصوص نسخوں کی حذف شدگی و بحالی
- ملحقہ متن کے بغیر تاریخچہ کے حذف شدہ اندراجات کا معائنہ
- پرانے عنوان سے رجوع مکرر کے بغیر منتقلی صفحہ
اختیارات حاصل کرنے کا طریقہ
جو صارفین ویکی بانی کا اختیار حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ رائے شماری کے ذریعے یہ اختیار حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ اختیار مامورین اداری اور منتظمین رائے شماری کے آزاد تجزیہ کے بعد دے سکتے ہیں۔اختیار لوٹانے کے لیے دیوان خاص پر درخواست دی جاسکتی ہے۔