(Translated by https://www.hiragana.jp/)
ویکیپیڈیا:صفحۂ صارف - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا مندرجات کا رخ کریں

ویکیپیڈیا:صفحۂ صارف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا کے نامہائے فضا
بنیادی نامہائے فضا تبادلۂ خیال نامہائے فضا
0 مرکزی تبادلۂ خیال 1
2 صارف تبادلۂ خیال صارف 3
4 ویکیپیڈیا تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا 5
6 فائل تبادلۂ خیال فائل 7
8 میڈیاویکی تبادلۂ خیال میڈیاویکی 9
10 سانچہ تبادلۂ خیال سانچہ 11
12 معاونت تبادلۂ خیال معاونت 13
14 زمرہ تبادلۂ خیال زمرہ 15
100 باب تبادلۂ خیال باب 101
102 کتاب تبادلۂ خیال کتاب 103
118 مسودہ تبادلۂ خیال مسودہ 119
828 ماڈیول تبادلۂ خیال ماڈیول 829
2600 موضوع
مجازی نامہائے فضا
-1 خاص

جب کوئی صارف اردو دائرۃ المعارف پر اپنا کھاتا بناتا ہے تو اس کو اپنے کھاتا نام سے ایک مکمل صفحہ اور اس سے ملحقہ تبادلۂ خیال کا صفحہ حاصل ہوتا ہے اسی صفحے کو دائرۃ المعارف پر صفحۂ صارف (user page) کہا جاتا ہے۔ دائرۃ المعارف کی جانب سے کھاتا بنانے والے صارف کو یہ صفحۂ صارف دیئے جانے کا مقصد دائرۃ المعارف کے معلومات رسائی منصوبے میں صارف کی خدمات کا اعتراف اور اسی کام میں شامل دیگر ساتھیوں سے روابط میں آسانی پیدا کرنا ہوتا ہے۔ اس صفحۂ صارف کے وسیلے سے صارف اپنی شناخت قائم کرسکتا ہے اور دنیا بھر سے خود کو متعارف کروا سکتا ہے۔ اس صفحۂ صارف پے عمومی طور پر صارف کو اپنے بارے میں تمام باتیں درج کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہوتی ہے اور وہ اس ذاتی صفحۂ صارف کو جس انداز میں چاہے آرستہ و پیراستہ کرسکتا ہے اور صفحۂ صارف کی اس خوبصورت تزئین کے لئے اس کو ہر قسم کی معاونت بھی فراھم کی جاتی ہے ، اس معاونت کو حاصل کرنے کے چند صفحات (فی الحال انگریزی میں) اس دائرۃ المعارف پر مخصوص ہیں جنہیں یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔

نجی ملکیت؟

چونکہ یہ ویکیپیڈیا یعنی دائرۃ المعارف کوئی عمومی حبالہ مہمانی خدمت (web hosting service) نہیں ہے لہذٰا آپ کے صفحۂ صارف کو آپ کے ذاتی موقعِ حبالہ (personal website) کا درجہ حاصل نہیں۔ اس بات کو ملحوظ خاطر رکھنا اہم ہے کہ آپ کا صفحۂ صارف آپ کی ذاتی ویب سائٹ نہیں ہے بلکہ یہ --- اس ویکیپیڈیا --- پر آپ کے کردار اور فعالیت کے بارے میں ہے اور اس پر رکھا جانے والا مواد یا معلومات کا اندراج ، اس منصوبے (ویکیپیڈیا) پر آپ کی شراکت داری ، آپ کے لکھے مضامین اور آپ کی مجموعی کار کردگی کے بارے میں ہونا چاہیئے۔

"آپ کا" صفحۂ صارف اور "آپ کا" کا مفہوم

فرض کیجیئے کے آپ کا صارفی نام ، مثال صارف ، ہے؛ تو ایسی صورت میں:

  • آپ کا صفحۂ صارف ، صارف:مثال صارف کے عنوان سے ہو گا جسے (Special:Mypage) پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
  • اور آپ کا صارفی تبادلۂ خیال صفحہ ، تبادلۂ خیال صارف:مثال صارف کے عنوان سے ہوگا جسے (Special:Mytalk) پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
  • اور آپ کے صارفی نام (مثال صارف) کے تحت بنائے گئے ذیلی صفحات اور ان کے تبادلۂ خیال صفحات (ایک / کے اضافے کے ساتھ) یوں ہوں گے
    • صارف:مثال صارف/ذیلی صفحہ جسے (Special:Mypage/ذیلی صفحہ ) پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
    • تبادلۂ خیال صارف:مثال صارف/ذیلی صفحہ جسے (Special:Mytalk/ذیلی صفحہ) پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
      • مذکورہ بالا دونوں مثالوں میں ذیلی صفحہ کی جگہ آپ کے ذیلی صفحے کا نام ظاہر ہوگا۔
      • مذکورہ بالا دونوں مثالوں میں صفحات کو مندرجہ ذیل صورت میں اشاریہ (فہرست) کیا جاتا ہے۔
    • Special:Prefixindex/User:مثال صارف/ اور
    • Special:Prefixindex/User talk:مثال صارف/
آپ کا صفحۂ صارف ، مندرجہ بالا تمام صفحات کا مجموعہ کہا جاسکتا ہے یعنی مندرجہ بالا تمام اقسام کے صفحات ، آپ کا صفحۂ صارف تشکیل کرتے ہیں۔ لیکن یاد آوری فرما لیجیئے کہ یہاں لفظ ---- آپ کا ---- سے مراد آپ کی ملکیت ہرگز نہیں ہے بلکہ یہاں آپ کا سے مراد آپ سے تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔ یعنی ویکیپیڈیا پر آپ کے متعلق صفحہ نا یہ کہ ویکیپیڈیا پر آپ کی ذات کا صفحہ۔

آپ کے صفحۂ صارف تک پہنچ

بالائی قطعے میں درج کیئےگئے متعدد روابط میں سے Special:Mypage اور Special:Mytalk دو ایسے روابط ہیں کہ جو اس ویکیپیڈیا پر آپ کو آپ سے متعلق صفحے تک تو لے کر جاتے ہیں مگر ان کو تلاش کے خانے میں لکھ کر کوئی دوسرا صارف آپ کے صفحۂ صارف کو تلاش نہیں کر سکتا ؛ اس کو ایسا کرنے کے لیئےصارف:مثال صارف سے تلاش کرنا ہوگا۔ اگر آپ اپنا صفحۂ صارف نہیں رکھنا چاہتے تو ایسی صورت میں آپ اس کو اپنے تبادلۂ خیال صفحے کی جانب رجوع مکرر (redirect) کروا سکتے ہیں۔

میں اپنے صفحۂ صارف پر کیا رکھ سکتا ہوں؟

ایک بات تو کہ گو ایسا کرنا قواعد و ضوابط میں تو نہیں آتا لیکن اگر آپ کے صفحۂ صارف پر ابتداء میں چند ایسے اندراجات ہوں کہ جن سے ایک نئے صارف کو یہ مغالطہ نا ہو کے آپ کا صفحۂ صارف ، دائرۃ المعارف کا کوئی مقالہ ہے؛ اس مقصد کے لیئےآپ ابتداء میں چند ایسے سانچے بھی سجا سکتے ہیں جو کہ صفحۂ صارف کے لیئےمخصوص ہیں جیسے

  1. سانچہ:برقی خط پیغام
  2. سانچہ:صارف تاریخ مضمون وغیرہ۔

اس کے علاوہ آپ اپنے صفحۂ صارف پر وہ سب کچھ رکھ سکتے ہیں جو اس منصوبۂ دائرۃ المعارف (یعنی ویکیپیڈیا) سے موافقت و موازنت رکھتا ہو یا باالفاظ دیگر ویکیپیڈیا سے متعلق ہو۔ برائے مہربانی اپنے صفحۂ صارف کو اپنا صفحۂ گھر (homepage) یا اپنا مدونہ (blog) وغیرہ تصور کرنے کی غلط فہمی سے اجتناب فرمایئے؛ اور اپنے صفحۂ صارف کو اس دائرۃ المعارف پر اپنے کیئےہوئے کام کا تعارف کروانے، اس کام کا تاریخچہ واضح رکھنے اور دوسروں کے لیئےدائرۃ المعارف میں دلچسپی پیدا کرنے کے استعمال کیجیئے۔