(Translated by https://www.hiragana.jp/)
سلمہ بن ثابت - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا مندرجات کا رخ کریں

سلمہ بن ثابت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سلمۃ بن ثابت بن وقش الانصاری شہدائے غزوہ احد میں شامل صحابی ہیں۔

نام و نسب

سلمہ بن ثابت بن وقش بن زغبہ بن زعوراء عبد الاشہل انصاری، اشہلی ہیں۔ غزوۂ احد میں آپ اور آپ کے بھائی عمرو بن ثابت دونوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ آپ کو ابو سفیان بن حرب نے شہید کیا تھا۔ ابن اسحاق کی روایت میں عاصم بن عمر بن قتادہ سے بیان ہے کہ سلمہ کے والد ثابت بن وقش اور چچا رفاعہ بن وقش نے بھی غزوۂ احد میں شہادت پائی۔[1]

حوالہ جات

  1. اسد الغابہ جلد 1صفحہ 956 حصہ چہارم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور