(Translated by https://www.hiragana.jp/)
دریائے یانگتسی - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا مندرجات کا رخ کریں

دریائے یانگتسی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 21:37، 21 جنوری 2013ء از KamikazeBot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (r2.7.3) (Robot: Modifying hy:Յանցզի (գետ) to hy:Յանցզի)
دریائے یانگزے کا نقشہ

دریائے یانگزے (انگریزی: Yangtze River) یا چانگ جیانگ (انگریزی: Chang Jiang) ایشیا کا سب سے بڑا دریا ہے جو دریائے نیل اور دریائے ایمیزن کے بعد دنیا کا تیسرا سب سے بڑا دریا ہے۔ یہ دریا مغربی چین کے صوبہ چنگھائی سے نکلتا ہے اور 6211 کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہوئے بحیرۂ مشرقی چین میں جاگرتا ہے۔ اسے روایتی طور پر جنوبی اور شمالی چین کے درمیان سرحد تسلیم کیا جاتا ہے۔ البتہ جغرافیہ دان دریائے چن لنگ-ہوائی کو اس جغرافیائی تقسیم کا باضابطہ خط قرار دیتے ہیں۔

وسعت کی وجہ سے یہ سمندر میں گرنے کے مقام سے لے کر اندر ایک ہزار میل تک جہاز رانی کے قابل ہے۔ دنیا کا مشہور تین گھاٹی بند (انگریزی: Three Gorges Dam) اسی دریا پر بنا ہوا ہے۔

عوامی جمہوریہ چین کا سب سے بڑا شہر شنگھائی اسی دریا کے کنارے واقع ہے۔