امکاناتی حد اعلیٰ
Appearance
امکاناتی حدِ اعلیٰ (Maximum likelihood) یا امکاناتی حدِ اعلیٰ کا اندازہ (Maximum likelihood estimation) سے مراد علم الاحصاء یا شماریات کا ایک طریقہ کار ہے جسے کسی مجموعۂ معطیات پر کسی ریاضیاتی مثیل (mathematical model ) کا اطلاق کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے معروف ماہرِ علم الاحصاء و شماریات اے۔ آر۔ فشر نے سب سے پہلے پیش کیا اور استعمال کیا تھا۔
سادہ ترین الفاظ میں اس طریقہ کار سے کسی تمثیل کے وہ قیمات (Parameters) معلوم کیے جاتے ہیں جن سے زیرِ نظر مجموعۂ معطیات کی تخلیق کا احتمال (Probability) زیادہ سے زیادہ ہو۔