(Translated by https://www.hiragana.jp/)
فرڈی نینڈ (فلم) - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا مندرجات کا رخ کریں

فرڈی نینڈ (فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فرڈی نینڈ
تھیٹر کا ریلیز پوسٹر
ہدایت کارکارلوس سلڈانہا
پروڈیوسر
  • جان ڈیوس
  • لیزا میری اسٹیٹلر
  • لوری فورٹ
  • بروس اینڈرسن
منظر نویس
کہانی
ماخوذ ازدی اسٹوری آف فرڈی نینڈ
از منرو لیف
رابرٹ لاسن
ستارے
موسیقیجان پاول
سنیماگرافیرناٹو فلکاؤ
ایڈیٹرہیری ہٹنر
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کارٹوینٹیتھ سنچری فوکس
تاریخ نمائش
  • 8 دسمبر 2017ء (2017ء-12-08) (دبئی)
  • 15 دسمبر 2017ء (2017ء-12-15) (ریاستہائے متحدہ امریکا)
دورانیہ
108 منٹ
ملکریاستہائے متحدہ امریکا
زبانانگریزی
بجٹ$111 ملین
باکس آفس$296.1 ملین

فرڈی نینڈ (انگریزی: Ferdinand) کا شمار بچوں کی بہترین اینیمیٹڈ کامیڈی فلموں میں ہوتا ہے۔ اس فلم کی کہانی منرو لیف (Munro leaf) کی کلاسیک چلڈرن بک سے لی گئی ہے۔ یہ اس بیل کی کہانی ہے جو لڑائی جھگڑے اور جارحیت کی بجائے دوستی کرنا پسند کرتا ہے جسے پھولوں اور خوشبو سے محبت ہے۔یہ بڑا ہی صلح جو اور امن پسند اور شوخ و چنچل بیل ہے۔ اور فلم میں دوستی، پیار محبت، صلح اور امن و آتشی کا پیغام دیا گیا ہے۔ فرڈی نینڈ (بیل) کے مطابق آپ اس مخلوق سے بھی دور کر سکتے ہیں، جو آپ سے مختلف ہو۔ فرڈی نینڈ نے تشدد اور باہمی اختلافات سے بچنے کے لیے مزاح، محبت اور شفقت کا راستے اختیار کیا ہے، جس کی بنا پر اسے بزدل، کمزور، بیوقوف اور ڈر پوک اور پھولوں سے محبت کی وجہ سے اسے فلاور بوائے، سافٹ اور لوزر بھی کہا گیا ہے۔ یہ وہ جنگلی بیل ہے جس کو اسپین کے اکھاڑے میں لڑایا جاتا ہے۔ اس درندہ صفت جانور کے ناک سے دھوئیں نکلتے ہیں ہر سامنے آنے والی چیز کو اپنے سینگوں سے چیر پھاڑ دیتا ہے، لیکن فرڈی نینڈ اپنی نرم خو اور دوستانہ طبیعت کی وجہ سے اسپین کے ٹریننگ کیمپ سے بھاگ جاتا ہے، کیونکہ اس کا باپ تیل فائٹنگ سے واپس نہیں آتا۔ اسے فارم ہاؤس میں رہنے والی ایک بچی اپنے پاس رکھ لیتی ہے۔ اس کا ایک کتا PACO بھی شرارتوں میں شامل ہے یہ تھری ڈی کمپیوٹر اینمیٹڈ کامیڈی ڈراما ایڈونچر فلم ہے۔ جسے بلیو اسکائی اسٹوڈیو نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے 20th century fox نے ڈسٹری بیوٹ کیا ہے۔ یہ فلم 8 دسمبر 2017 کو ریلیز ہوئی۔ اس کا پریمیئر دبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں دکھایا گیا تھا اور 15 دسمبر کو اسے امریکا کے تھیٹر میں ریلیز کیا گیا۔ 111 ملین ڈالر کے بجٹ سے بنے والی اس فلم نے 296 ملین ڈالر کا کیا۔ اسے بیسٹ اینمیٹڈ فیچر، 90ویں اکیڈمی ایوارڈز اس کے گیت Home کو بیسٹ اوریجنل سانگ کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔ اس فلم کے کرداروں کی آوازوں کے لیے مشہور ریسلر جان سینا، کیٹ میک کینون، انتھونی اینڈرسن، بابی کیناویل، جینا روڈریگز وغیرہ شامل ہیں۔ امریکا میں تیار کی گئی اس فلم کا دورانیہ 108 منٹ ہے۔ بچوں کے لیے تیار کی گئی اس فلم میں بھر پور کامیڈی اور ایڈونچر شامل ہے۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ویکیپیڈیا صارفین، «فرڈی نینڈ (فلم)»، آزاد دائرۃ المعارف انگریزی ویکیپیڈیا ۔