(Translated by https://www.hiragana.jp/)
کر - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا مندرجات کا رخ کریں

کر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کرّ اہل عراق کا ایک پیمانہ ہے جس کا وزن چھ گدھے اٹھاتے ہیں اور یہ ساٹھ قفیز کے برابر ہے اس کی جمع اکرار ہے

الكُرّ: سِتَّةُ أَوقار حِمَارٍ، وَهُوَ عِنْدَ أَهل الْعِرَاقِ سِتُّونَ قَفِيزًا

فقہا کے ہاں استعمال

[ترمیم]

فقہا کے ہاں کرّ عموما یہ گندم کے ناپنے کے آلے کے طور استعمال ہوتا ہے۔[1]

کرّ کا وزن

[ترمیم]

ایک کرّ ساٹھ قفیز کا قفیز میں آٹھ مکوک ہوتے ہیں اور مکوک ڈیڑھ صاع کا تو اس حساب سے کر بارہ وسق کا ہو اور ایک وسق میں بارہ صاع ہوتے ہیں گویا 720صاع =60 قفیز=1کر

اعشاری نظام

[ترمیم]
  • ایک کر بحساب صاع حجازی=40 من 20سیر=1511٫654کلوگرام
  • ایک میٹرک ٹن5 کوئنٹل11 کلو گرام654گرام400 ملی گرام
  • ایک کر بحساب صاع عراقی=60 من 30سیر=2267٫481 کلو گرام
  • 2 میٹرک ٹن2 کوئنٹل67 کلو گرام481گرام600 ملی گرام[2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. موسوعہ فقہیہ ،جلد38 صفحہ 324، وزارت اوقاف کویت، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا
  2. اسلامی اوزان صفحہ 70،فاروق اصغر صارم،ادارہ احیاء التحقیق الاسلامی گوجرانوالہ