(Translated by https://www.hiragana.jp/)
78xx - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا مندرجات کا رخ کریں

78xx

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

78xx تین ٹانگوں والے ایسے الیکٹرونی پُرزوں کا خاندان ہے جو ڈی سی (ڈائرکٹ کرنٹ) کی وولٹیج کو کنٹرول کرتے ہیں۔ ان میں L78xx, LM78xx, MC78xx اور دیگر پُرزے بھی شامل ہیں۔ یہاں xx سے مراد وہ وولٹیج ہے جو یہ پُرزہ کنٹرول کرتا ہے۔ مثال کے طور پر 7812 نمبر والا آئی سی (integrated circuit) وولٹیج کو 12 وولٹ پر برقرار رکھتا ہے جبکہ 7805 نمبر والا آئی سی وولٹیج کو 5 وولٹ پر برقرار رکھتا ہے۔

پانچ وولٹ کے ریگولیٹر آئی سی مختلف پیکیج میں۔
ریگولیٹر آئی سی کی اگرچہ صرف تین ٹانگیں ہوتی ہیں لیکن اس کا اندرونی سرکٹ کافی پیچیدہ ہوتا ہے۔

78xx خاندان کے پُرزوں کی آوٹ پُٹ مثبت (positive) ہوتی ہے۔ اس کے برعکس 79xx خاندان کے پُرزوں کی آوٹ پُٹ منفی (negative) ہوتی ہے۔
ان پُرزوں کو انپُٹ (input) وولٹیج مطلوبہ آوٹ پُٹ (output) سے تھوڑا سا زیادہ درکار ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر 5 وولٹ کے ریگولیٹر آئی سی کو سات یا آٹھ وولٹ انپُٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر انپُٹ وولٹیج بہت زیادہ ہوتی ہے تو یہ پرزہ زیادہ گرم ہونے لگتا ہے۔ اگر 24 وولٹ سے 5 وولٹ حاصل کرنے ہوں تو بہتر یہ ہے کہ پہلے 12 وولٹ کا ریگولیٹر آئی سی 7812 لگایا جائے اور اس کی آوٹ پُٹ کو 7805 کی انپُٹ بنایا جائے۔ اس طرح ان پُرزوں کے گرم ہو کر جل جانے کا خطرہ کم ہو جائے گا۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]