(Translated by https://www.hiragana.jp/)
امریکا میں بدصورت ترین کتوں کا مقابلہ
 
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو اسکائی نیوز
فوٹو اسکائی نیوز

امریکا میں بدصورت ترین کتوں کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جو 8 سالہ پیکنگنیز نامی کتے نے جیت لیا ہے۔

پیکنگنیز نے یہ مقابلہ جیتنے کیلئے 5 مرتبہ حصہ لیا تھا، اس سے پہلے یہ کتا تین مرتبہ دوسری پوزیشن لینے میں کامیاب رہا تھا جس کے بعد بالآخر اس سال اس نے بدصورت ترین کتے  کا اعزاز حاصل کر ہی لیا۔

اس کتے کے دانت قدرتی طور پر نہیں بڑھ رہے جس کی وجہ سے اس کی زبان ہمیشہ باہر کو لٹکی رہتی ہے، بدصورت ترین کتے کا ٹائٹل جیتنے والے اس کتے کی مالکن کو 5 ہزار ڈالر انعام میں دیے گئے ہیں۔

ایونٹ میں 14 سالہ پگ نے دوسری، جبکہ  ڈیزی مے نامی کتے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ دنیا کے بدصورت ترین کتوں کا مقابلہ 50 سالوں سے منعقد کیا جارہا ہے، اور ہر بار کسی ایک کتے کو اس اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کا مقصد کسی کتے کا مذاق اڑانا نہیں ہے بلکہ ایونٹ میں بہت ہی انوکھے کتے دیکھنے میں آتے ہیں، جو دکھنے میں خوبصورت بھی لگتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید