(Translated by https://www.hiragana.jp/)
امیر بالاج قتل کیس: دوران حراست مارے گئے ملزم احسن شاہ کی آڈیو سامنے آگئی
 
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر بالاج قتل کیس: دوران حراست مارے گئے ملزم احسن شاہ کی آڈیو سامنے آگئی


امیر بالاج قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم احسن شاہ کی دورانِ حراست ہلاکت کے بعد اس کی آڈیو سامنے آگئی۔

جیل سے ملزمان کو ملنے والی ہفتہ وار ٹیلی فون کال کی سہولت پر احسن شاہ نے اپنی دوست کو بتایا کہ وہ ایک ماہ کے اندر ملک سے باہر چلا جائے گا۔

اس شخص نے فون پر خاتون سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جانے سے پہلے وہ اپنے گرفتار کرنے والے کا کام کرکے جائے گا۔

دوسری طرف خاتون نے پوچھا کہ وہ کون ہے؟ اس پر احسن شاہ نے بتایا کہ وہ تمھارے والد کا دوست ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ احسن شاہ کی آڈيو کا فارنزک ٹیسٹ کروایا جائے گا۔ آڈیو میں جس افسر کو مارنے کی بات کی گئی ہے وہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے انسپکٹر شکیل بٹ ہیں۔

احسن شاہ کو ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج کے قتل کے شبہے میں گرفتار کیا گیا تھا، دوران حراست ملزم پولیس سے مبینہ مقابلے میں مارا گيا تھا۔

قومی خبریں سے مزید