کراچی (اسد ابن حسن) ایف ائی اے کراچی زونل آفس نے غیر ملکی بحری جہاز کے کپتان سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے رشوت وصول کرنے کے الزام میں پورٹ قاسم پر تعینات امیگریشن کے دو اہلکار اسسٹنٹ سب انسپیکٹر عطا اللہ میمن اور ہیڈ کانسٹیبل زوہیب میمن کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ مذکورہ دونوں اہلکاروں کا رشوت وصولی کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد ان کو زونل آفس کر دیا گیا تھا اور واقعے کی تحقیقات اے ایچ ٹی سرکل کے سربراہ علی مراد کو سونپی گئ جنہوں نے اپنی سفارشات ڈائریکٹر کو بھیج دیں جس کے بعد گزشتہ روز ایڈیشن ڈائریکٹر ایڈمن جاوید بلوچ نے ان دونوں اہلکاروں کی فوری معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔