(Translated by https://www.hiragana.jp/)
ملک کو آئین کے تحت چلا کر جمہوری نظام مضبوط کیا جاسکتا ہے، ضیاء عباس
 
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو آئین کے تحت چلا کر جمہوری نظام مضبوط کیا جاسکتا ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک کو آئین کے تحت چلا کر ہی جمہوری نظام کو مضبوط کیا جاسکتا ہے، پاکستان کو بچانے اور درست سمت میں لانے کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ ضروری ہیں۔ سپریم کورٹ کا آئین کے آرٹیکل63اے سے متعلق کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دینا مثبت اقدام ہے،اس کیس پر فل کورٹ بینچ تشکیل دیا جائے تاکہ ایک بہتر اور مستقبل میں جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کیلئے اچھا فیصلہ سامنے آسکے جس سے آنیوالے وقتوں میں کسی قسم کی بحث نہیں کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اقتدار سے محرومی کے بعدجس طرح ملک کو اپنے انداز میں چلانے کی کوشش کررہی ہے وہ افسوس ناک ہے۔

ملک بھر سے سے مزید