(Translated by https://www.hiragana.jp/)
"القاعدہ" کے نسخوں کے درمیان فرق - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا مندرجات کا رخ کریں

"القاعدہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م bot: removed {{Link FA}}, it is now given by wikidata
م bot: removed {{Link GA}}, it is now given by wikidata
سطر 15: سطر 15:





{{Link GA|ar}}


[[ml:അല്‍ ഖാഇദ]]
[[ml:അല്‍ ഖാഇദ]]

نسخہ بمطابق 19:56، 3 اپریل 2015ء

القاعدہ ایک بین الاقوامی سنّی اسلامی تنظیم ہے جس کی بنیاد 1988ء میں رکھی گئی تھی.

القاعدہ کا لفظ عربی کے قاعدہ سے ماخوذ ہے جسکے معنی اساس یا بنیاد کے ہیں اور اسمیں ال کا اضافہ عربی قواعد کی رو سے مخصوصیت کا اظہار ہے ۔ اگر اس تنظیم کی ابتداء تلاش کی جاۓ تو بات 1980 کی دہائی میں قائم ہونے والی ایک تنظیم مکتب الخدمت تک جاتی ہے جسکی تفصیل القاعدہ کی تاریخ کے حصے میں درج کی جاۓ گی۔ القاعدہ کے بارے میں ذرا‏ئع ابلاغ کا مطالعہ کیا جاۓ تو اسکو ایک بنیاد پرست اسلامی تنظیم کے نام سے یاد کیا جاتا ہے جبکہ خود اس تنظیم کا اپنے بارے میں بیان اسکے برعکس ہے کہ یہ بنیاد پرست کے لفظ (جن معنوں میں یہ آج کے ذرائع ابلاغ میں رائج ہے) سے تو انکاری ہے مگر اسلامی تنظیم ہونے کو تسلیم کرتی ہے لیکن اس مضمون کا مقصد بنیاد پرست اور اسلامی کی علمی بحث میں جانا ہرگز نہیں، یہاں تو صرف اس تنظیم کے بارے میں دائرہ المعارف کی تعریف اور تقاضوں کو پورا کرتے ہوۓ اسی طرح معلومات درج کی گئی ہیں کہ جیسے دیگر موضوعات پر۔ اور اس مضمون کے اندراجات کا زیادہ تر دارومدار انگریزی ویکیپیڈیا کے القاعدہ کے بارے میں مضمون پر رہے گا۔

موجودہ تصویر

القاعدہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک مربوط تنظیمی رکنیت رکھنے والی تنظیم ہے جسکے ارکان دنیا میں مختلف جگہوں پر موجود ہیں جو اسکے خلیات (Cells) تشکیل دیتے ہیں اور نسبتا آزاد رہتے ہوۓ مگر آپس میں باہمی تعاون سے اپنی اس حکمت علمی پر عمل پیرا ہوتے ہیں کہ اسلامی ممالک سے بیرونی اثرورسوخ کو ختم یا کم کیا جاۓ۔ امریکہ، متحدہ یورپ، اقوام متحدہ، انگلستان، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت دیگر کئی ممالک القاعدہ کو ایک دہشت گرد تنظیم کے زمرے میں رکھ چکے ہیں۔