(Translated by https://www.hiragana.jp/)
دی لارڈ آف دی رنگز - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا مندرجات کا رخ کریں

دی لارڈ آف دی رنگز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 22:18، 16 اکتوبر 2012ء از Arunreginald (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (جے آر آر ٹولکین کا ربط جان رونالڈ روئل ٹولکین سے؛)
اسی نام کے فلمی سلسلہ کیلئے دیکھیں دی لارڈ آف دی رنگز (فلمی سلسلہ)
انگوٹھی

دی لارڈ آف دی رنگز (انگریزی: The Lord of the Rings) جامعہ آکسفورڈ کے پروفیسر جے آر آر ٹولکین کا تخلیق کردہ ایک فرضی ناول ہے۔ یہ ٹولکین کے بچوں کے لے لکھی گئی ایک گزشتہ کہانی دی ہابٹ کا تسلسل ہے. یہ 1937 سے لے کے 1939 کے درمیان لکھی گئی تھی. 150 ملین سے بھی زائد نقول کی فروخت کے ساتھ یہ ناول سب سے زیادہ بکے جانے والی کتابوں میں تیسرے نمبر پر آتا ہے. ناول کا مرکزی حریف شیطانی جادوگر لارڈ ساؤرن ایک جادوئی انگوٹھی، جو کہ تمام جادوئی انگوٹھیوں کی سردار ہوتی ہے، تخلیق کرتا ہے تا کہ وہ اس کی مدد سے باقی جادوئی انگوٹھیوں اور بلآخر وسطی زمین کو فتح کر سکے اور ان پے اپنی حکمرانی قائم کر سکے. ناول تین جلدوں دی فیلو شپ آف دی رنگ ، دی ٹو ٹاورز اور دی ریٹرن آف دی کنگ پر مشتمل ہے. اس کتاب کا متعدد زبانو میں ترجمہ ہو چکا ہے.

خلاصہ

یہ ناول طلسمی انگوٹھیوں کی سردار پر مبنی ایک فرضی داستان ہے۔ جس کے مطابق ایک شیطانی جادوگر لارڈ ساؤرن ایک ایسی انگوٹھی بناتا ہے جو پہلے کی تخلیق کردہ تمام انگوٹھیوں کی سردار ہوتی ہے۔ یہ پہلے کی تخلیق کردہ انگوٹھیاں مختلف گروہوں جن میں انسان، ایلوز اور بونے شامل ہوتے ہیں، کے سرداروں کے ماتحت ہوتی ہیں۔ لارڈ ساؤرن ان سب کو اپنا ماتحت بنانے اور پوری وسطی زمین پر اپنا قبضہ کرنے کے لئے اس انگوٹھیوں کی سردار کو چالاکی سے مورڈور میں چھپا لیتا ہے۔ ایک ایک کر کے وسطی زمین کے علاقے لارڈ ساؤرن کے قبضے میں آتے چلے جاتے ہیں۔ یہ دیکھ کے سب لارڈ ساؤرن کو روکنے کے لیے اس سے جنگ کا فیصلہ کرتے ہیں۔ انسانوں اور ایلوز پر مشتمل یہ فوج لارڈ ساؤرن کی فوج سے مونٹ ڈوم کے احاطے میں آخری دفع آمنے سامنے آ کے ٹکراتی ہے۔ جنگ کے دوران ازیاڈور جو انسانوں کے گروہ کے بادشاہ کا بیٹا ہوتا ہے، اپنے باپ کو لارڈ ساؤرن کے ہاتھوں مرتے دیکھ کے اپنے باپ کی تلوار سے لارڈ ساروں کی انگلی کاٹ دیتا ہے۔ یوں لارڈ ساؤرن سے انگوٹھی ازیاڈور کے پاس آ جاتی ہے۔

مرکزی کردار

مزید دیکھیں