(Translated by https://www.hiragana.jp/)
تھیبیس، یونان - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا مندرجات کا رخ کریں

تھیبیس، یونان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.

تھیبیس (/ˈθしーたbz/; قدیم یونانی:Θしーたβべーたαあるふぁιいおた، Thēbai، یونانی تلفظ: [tʰɛ:bai];[1] جدید یونانی:Θήβα، Thíva θしーたiva]) ’’بوتیہ‘‘ Boeotia, مرکزی یونان میں ایک شہر ہے۔ یونانی دیومالا، میں Cadmus (کادمس)، (اودھیپاس)Oedipus، (دیانوسس)Dionysus اور دوسروں کی کہانیاں اس شہر کے ذکر سے خالی نہیں ہیں۔ اس زہر کے گرد و نواح میں آثار قدیمہ کی کھدائی سے میسینیہ Mycenaean آماجگاہی اور اور ان کی تحریری تختیاں جو  لکیری بی رسم الخط میں لکھی گئی ہیں،اس جگہ کی عہدِکانسی اہمیت کو اور اجاگر کرتی ہیں۔

جغرافیہ

تھیبہ شمال میں ’’الیکی جھیل‘‘ اور’’شیدارون پہاڑیوں‘‘ اور جنوب میں عتیقیہ کے بیچ ایک میدان پر واقع ہے۔ سطح سمنرر سے 215 گز اونچائی ہے۔ شہر اتھینیہ  سے لگ بھگ 50 کلومیٹر شمال مغرب اور شہر لامیہ سے 100 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

تاریخ

ابتدائی تاریخ

362 قبل مسیح میں تھیبہ راج کا عروج۔ نقشہ میں تھیبہ، اسپارتیہ اور اتھینیہ کی علاقائی طاقت دکھائی گئی ہے۔
ساتویں صدی قبل مسیح کا تھیبہ میں بنا مرتبان

قدیمی اور کلاسیکی ادوار

قدیمی تھیبہ کے ارضی طول و بلد کا نقشہ
تھیبہ مین رائج چاندی کے  سکے  (405-395 قبل مسیح)