آبنائے ملاکا
آبنائے ملاکا (ملے : Selat Melaka، انگریزی: Strait of Malacca) جزیرہ نما ملائیشیا اور انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے درمیان ایک آبی گزرگاہ ہے۔
محل وقوع اور اقتصادی لحاظ سے یہ نہر سویز اور نہر پاناما کی طرح دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ بحر ہند اور بحر الکاہل کے درمیان بحری جہازوں کے گزرنے کا مرکزی راستہ فراہم کرتی ہے اور اس طرح دنیا کے تین گنجان آباد ترین ممالک بھارت، انڈونیشیا اور چین کو منسلک کرتی ہے۔ آبنائے میں سے سالانہ 50 ہزار بحری جہاز گزرتے ہیں جو دنیا کی کل تجارت کا ایک پانچواں یا ایک چوتھائی حصے کے حامل ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں تیل کی کل جہاز لدائی کا ایک چوتھائی اس گزرگاہ سے گزرتا ہے اور 2003ء میں اندازہ 11 ملین بیرل تیل روزانہ اس آبنائے سے گذرا۔ 805 کلومیٹر (500 میل) رودبار سنگاپور کے قریب رودبار فلپس کے مقام پر محض 1.5 بحری میل(2.8 کلومیٹر) چوڑی ہے، یہ اس کا تنگ ترین علاقہ ہے۔ اس کی وجہ سے ذرائع نقل و حمل کا دنیا کا اہم ترین تنگ راہ (Bottleneck) بنتا ہے۔ اس راستے سے گزرنے کے لیے جہاز کے زیادہ سے زیادہ حجم کو ملاکامیکس (Malaccamax) کہا جاتا ہے۔
تاریخی حوالہ جات
[ترمیم]نویں صدی عیسوی کے مسلم مصنف یعقوبی نے آبنائے ملاکا کو بحیرہ کلاح کے نام سے لکھا ہے اور اسے چین تک پہنچنے کے لیے سات سمندروں میں سے ایک بتایا ہے۔
ویکی ذخائر پر آبنائے ملاکا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |