دریودھن
Appearance
دریودھن | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | ہستناپور |
مقام وفات | کروکشیتر |
والد | دھریتراشتر |
والدہ | گندھاری (کردار) |
بہن/بھائی | دوہسالہ |
درستی - ترمیم |
راجا دھریتراشتر کا بڑا لڑکا اور جنگ مہابھارت میں کوروؤں کا قائد۔ جب دھریتراشتر نے یدھشٹر کو ولی عہد بنانے کا ارادہ کیا تو دریودھن نے اس کی سخت مخالفت کی اور پانڈؤ کو بن باس جانا پڑا۔ جب پانڈؤ بن باس کی میعاد پوری کرکے واپس لوٹے اور اندر پرست میں آباد ہوئے تو اس نے پانڈوؤں کو بلا کر جوئے میں ان کی ساری سلطنت اور بیوی دروپدی تک جیت لی۔ پانڈوؤں کی درخواست پر کرشن جی نے ان کی اعانت کی اور کورو کشیتر کے میدان میں اٹھارہ دن کی لڑائی کے بعد دریودھن کو شکست دی۔ یہ جنگ مہا بھارت کہلاتی ہے۔