کلاؤڈ برسٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کلاؤڈ برسٹ (انگریزی: cloudburst) یا بادل پھٹنے کا مطلب کسی مخصوص علاقے میں اچانک بہت کم وقت میں گرج چمک کے ساتھ بہت زیادہ اور موسلادھار بارش کا ہونا ہے جس کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہو جائے۔ بادل پھٹنے کا واقعہ اس وقت پیش آتا ہے جب زمین یا فضا میں موجود بادلوں کے نیچے سے گرم ہوا کی لہر اوپر کی جانب اٹھتی ہے اور بادل میں موجود بارش کے قطروں کو ساتھ لے جاتی ہے۔ اس وجہ سے عام طریقے سے بارش نہیں ہوتی اور نتیجے میں بادلوں میں بخارات کے پانی بننے کا عمل بہت تیز ہو جاتا ہے کیونکہ بارش کے نئے قطرے بنتے ہیں اور پرانے قطرے اپ ڈرافٹ کی وجہ سے واپس بادلوں میں دھکیل دیے جاتے ہیں، جس کا نتیجہ طوفانی بارش کی شکل میں نکلتا ہے کیونکہ بادل اتنے پانی کا بوجھ برداشت نہیں کرپاتے۔ محکمہ موسمیات پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کو رین گش اور رین گسٹ بھی کہا جاتا ہے۔ اگرکسی چھوٹے علاقے میں مختصر وقفے میں شدید بارش ہوجائے تو اسے کلاؤڈ برسٹ کہا جاتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ مخصوص علاقے میں ایک گھنٹے میں کم سے کم 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جائے۔انسائیکلوپیڈیا بریٹانیکا کے مطابق کلاؤڈ برسٹ مقامی واقعہ ہوتا ہے، جو مختصر وقفے کے لیے رونما ہوتا ہے اور گرج چمک اور شدید برقی یا بجلی کی سرگرمی کی وجہ بنتا ہے۔ اس میں عموماً بادل کے نیچے کی ہوا اوپر اٹھتی ہے اور پانی کے قطروں کو کچھ دیر گرنے سے روکتی ہے۔ اب جیسے ہی ہوا کا دباؤ کم ہوتا ہے پانی کی بڑی مقدار بادل سے گرتی ہے اور یوں بادلوں کا پانی گویا اس طرح بہتا ہے کہ بالٹی الٹ دی گئی ہے۔ یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ کلاؤڈ برسٹ کے زیادہ ترواقعات پہاڑی علاقوں میں رونما ہوتے ہیں۔ جب پانی کی بڑی مقدار نیچے گرتی ہے تو سیلابی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے اور اس کے بہاؤ میں آبادی اور فصلوں کا بہت نقصان ہو سکتا ہے۔ محمکہ موسمیات کے مطابق اگر کسی علاقے میں ایک گھنٹے میں 200 ملی میٹر بارش ہوجائے تو اسے کلاؤڈبرسٹ کہا جا سکتا ہے۔

کلاؤڈ برسٹ کے ریکارڈ[ترمیم]

دورانیہ بارش مقام تاریخ
1 منٹ 1.5 انچ (38.10  ملی میٹر) باس-تیر، گواڈیلوپ 26 نومبر 1970
5.5 منٹس 2.43 انچ (61.72  ملی میٹر) پورٹ بیل، پاناما 29 نومبر 1911
15 منٹس 7.8 انچ (198.12  ملی میٹر) Plumb Point، جمیکا 12 مئی 1916
20 منٹس 8.1 انچ (205.74  ملی میٹر) Curtea de Argeș، رومانیہ 7 جولائی 1947
40 منٹس 9.25 انچ (234.95  ملی میٹر) Guinea، ورجینیا، ریاست ہائے متحدہ 24 اگست 1906
1 گھنٹہ 9.84 انچ (250  ملی میٹر) لیہہ، لداخ، بھارت اگست 5, 2010 [1]
1 گھنٹہ 5.67 انچ (144  ملی میٹر) پونے، مہاراشٹر، بھارت ستمبر 29, 2010 [2]
1.5 گھنٹے 7.15 انچ (182  ملی میٹر) Pune, Maharashtra, بھارت اکتوبر 4, 2010 [2]
2 گھنٹے 3.94 انچ (100  ملی میٹر)

پتھورا گڑھ، اتراکھنڈ، بھارت

جولائی 1, 2016
10 گھنٹے

24 انچ (610  ملی میٹر)

اسلام آباد، پاکستان

23 جولائی، 2001

4 گھنٹے

9.5 انچ (240  ملی میٹر)

کراچی، پاکستان 18 جولائی، 2009
5 گھنٹے 15.35 انچ (390  ملی میٹر) لا پلاتا، بیونس آئرس، ارجنٹائن اپریل 2, 2013 [3]
10 گھنٹے 57.00 انچ (1,448  ملی میٹر) ممبئی، Maharashtra, بھارت جولائی 26, 2005
13 گھنٹے 45.03 انچ (1,144  ملی میٹر) Foc-Foc, رے یونیوں جنوری 8, 1966[4]
20 گھنٹے 91.69 انچ (2,329  ملی میٹر) Ganges Delta، بنگلہ دیش/بھارت جنوری 8, 1966[5]
24 گھنٹے 73.62 inches (1,870 mm) Cilaos، رے یونیوں مارچ, 1952

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Cloudburst in Ladakh, بھارت"۔ articles.economictimes.indiatimes.com۔ اگست 9, 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 ستمبر 2011 
  2. ^ ا ب
  3. "Trágicas inundaciones en La Plata"۔ tormentasdebuenosaires.blogspot.com.ar/۔ اپریل 9, 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جون 2013 
  4. "Records_clim"۔ Meteo.fr۔ 06 جون 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2010